• news

یونیورسٹی طالبہ قتل ، مقدمہ درج، مرکزی ملزم کا ساتھی، اسقاط حمل کرنیوالی خاتون گرفتار 

لاہور(نمائندہ خصوصی) نجی یونیورسٹی کے ٹیچنگ ہسپتال میں لڑکی کی  نعش لانے کے کیس میں پیش رفت ہوگئی۔ پولیس نے مرکزی ملزم کے ساتھی اور اسقاط حمل میں ملوث خاتون سمیت دو افراد کوبھی حراست میں لے لیا۔ مریم کی موت طبعی نہیں۔ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ نواب ٹاؤن میں واقع نجی ٹیچنگ ہسپتال میں ایک طالبہ کی لاش لانے کے کیس میں اہم موڑ آگیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پکڑے جانے والے ملزم اسامہ نے دوران تفتیش نے ہوشربا انکشافات بھی کئے ہیں۔ ملزم نے پولیس کوبتایا کہ لڑکی ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑچکی تھی اس لیے وہ ڈرکے مارے بھاگ گیا۔ جبکہ  پوسٹ مارٹم میں یہ بات سامنے آئی کہ مریم کی موت طبعی نہیں۔ جس پرپولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے  نعش پورسٹمارٹم کا عمل مکمل ہونے کے بعد تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کر دی۔ پولیس کے مطابق ملزم کے بیان اورحقائق میں تضاد پر تفتیش کادائرہ کار وسیع کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن