• news

ثمن رائے ڈی جی پی آر‘ اسلم ڈوگر ایگزیکٹو ڈائریکٹر آرٹس کونسل تعینات

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے گریڈ 19 کی آفیسر ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل ثمن رائے کوتبدیل کر کے ڈائریکٹرجنرل پبلک ریلیشنز پنجاب (ڈی جی پی آر) پنجاب  تعینات کیا ہے جبکہ گریڈ 20کے افسر ڈی جی پی آر ڈاکٹر محمد اسلم ڈوگرکو تبدیل کر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل تعینات کردیا گیا ہے۔ ثمن رائے کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے۔ وہ طویل عرصہ تک محکمہ اطلاعات میں ڈپٹی سیکرٹری‘ ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدہ پر تعینات رہ چکی ہیں۔ وہ ڈی جی پلاک کے عہدہ پر بھی رہ چکی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن