• news

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 27  کامیاب امیدواروں کو بطور سول جج بھرتی کرنے کی منظوری دے دی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ  جسٹس محمد قاسم خان نے تحریری امتحان اور انٹرویو میں کامیاب 27 امیدواروں کو بطور سول جج بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔ چیف جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد رجسٹرار ملک مشتاق احمد اوجلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 27 امیدواروں کے تحریری امتحانات اور انٹرویو میں کامیاب ہونے پر ایگزامینیشن کمیٹی نے بھرتی کرنے کی سفارش کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن