• news

سیکرٹری صحت کو شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس فراہم کونیکا حکم، ذاتی معالجین کو بورڈ میںشامل کرکیا جائے: احتساب عدالت

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)لاہور کی احتساب عدالت کے جج سید جواد الحسن نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمدشہباز شریف کی جانب سے خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر تے ہوئیسیکرٹری صحت پنجاب  کو شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس فوری فراہم کرنے کا حکم دے دیا ۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کے ذاتی معالج پروفیسر عارف خان، پروفیسر  عقیل باری اور پروفیسر طاہر نصر کو شہباز شریف کے میڈیکل کے لئے بنائے گئے خصوصی بورڈ میں شامل کیا جائے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کو ان کی میڈیکل رپورٹس فراہم کرنا ان کا قانو نی  حق ہے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے مسلسل ان کی میڈیکل رپورٹس کی عدم فراہمی کی شکایت کی جاتی رہی ہے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ شہباز شریف کے ذاتی معالجین کی میڈیکل بورڈ میں شمولیت سے نتائج ثمر آور ہوں گے کیونکہ وہ شہباز شریف کے مرض کی میڈیکل ہسٹری سے آگاہ ہیںاس لئے ان کے ذاتی معالجین کو بھی میڈیکل بورڈ میں شامل کیا جائے۔ شہباز شریف کی درخواست کے مطابق برین ٹیومر اور کینسر کے مریض ہیں، لیگی رہنما کو میڈیکل رپورٹس فراہم کرنا قانونی حق ہے، شہباز شریف کی درخواست کو قانون کے مطابق نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ 

ای پیپر-دی نیشن