• news

پیر تک دلائل نہ دیئے تو حکم امتناعی ختم‘ ایم این اے کنول شوزب کو ہائیکورٹ کی ہدایت

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے تحریک انصاف کی ایم این اے کنول شوزب کی مقدمہ درج کرنے کے خلاف درخواست میں آئندہ سماعت تک دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کنول شوزب کے خلاف مقدمہ درج کرنے روکنے کے حکم امتناع میں پیر تک توسیع کردی۔ عدالت نے کہا اگر پیر کو دلائل نہ دیئے تو پیر کو حکم امتناع ختم کردیں گے۔ یاد رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر فریقین کو مصالحت کی ہدایت کی تھی۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے کنول شوزب کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ شہری اور کنول شوزب کے درمیان جھگڑے کے بعد شہری نے مقدمہ اندراج کی درخواست دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن