اسرائیل کے پاس حملے کا منصوبہ نہ صلاحیت : ایران کا دھمکی پر جواب
تہران (نیٹ نیوز) صدر حسن روحانی کے چیف آف سٹا محمود واعظمی نے کہا کہ اسرائیل کے پاس ایران پر حملے کا کوئی منصوبہ اور نہ ہی صلاحیت ہے ۔اسرائیل کی حملے کی دھمکی کے جواب میں کہا ہے کہ یہ نفسیات کی جنگ ہے اور کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صہیونی حکومت کے کچھ عہدیدار سمجھتے ہیں کہ امریکا ان کی باتوں کو قبول کرے گا لیکن امریکا خود مختار ملک ہے جو اسرائیل کی نہیں سنے گا ۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے اپنے بیان کہا تھا کہ ایران پر حملوں کے نئے منصوبوں کی تیاری کا حکم دیدیا ہے ، امریکی صدر جوبائیڈن ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی بحالی سے باز رہیں ۔