• news

 سینٹ الیکشن‘  پیسہ چلتا ہے‘  بدنام بلوچستان‘ اوپن بیلٹ سے کرایا جائے: جام کمال

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں کھلے عام پیسہ چلتا ہے لیکن بدنام بلوچستان والوں کو کیا جاتا ہے۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا بلوچستان سے گرفتار ہونا بھارتی دہشت گردی کا ثبوت ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لیے سینٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کی تجویز کی حمایت کی۔ بلوچستان عوامی پارٹی کی حال ہی میں ایک خاتون سنیٹر منتخب ہوئی۔ کوئی پیسہ نہیں چلا ہم ہارس ٹریڈنگ کی حوصلہ شکنی چاہتے ہیں۔ ابھی تک ہزارہ برداری کے قاتل گرفتار نہیں ہوئے لیکن کوشش کررہے ہیں بہت جلد کامیابی ہوگی۔ پولیس اور لیوی کو بہت حدتک اپ گریڈ کیا ہے۔ بھارتی مداخلت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں بہت حد تک ملوث ہے۔ کلبھوشن کی گرفتاری اس کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔کریمہ بلوچ کی تدفین میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی اور نہ ہی کریمہ بلوچ کی تدفین کے دن کوئی کرفیو لگایا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن