• news

 دہلی میں بی جے پی، آر ایس ایس رہنمائوں، اہم عمارات کی سکیورٹی دوگنا 

اسلام آباد (عبداللہ شاد۔ خبر نگار خصوصی) دہلی میں کسانوں کے تاریخی احتجاج اور خالصتان تحریک کے ایک نئے دور میں داخل ہونے سے تمام سیاسی و عسکری رہنما تشویش کا شکار ہو گئے ہیں۔ انڈین آرمی اور خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے نریندر مودی سمیت بھارتیہ جنتا پارٹی، آر ایس ایس کے رہنمائوں، بیوروکریٹس اور سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی دگنی کر دی گئی ہے۔ یہ اندیشہ ہے کہ سکھوں کیخلاف بھارت سرکار کی سازشوں کے ردعمل میں سکھ نوجوان مشتعل ہو کر کسی بڑی شخصیت یا عمارت کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ آپریشن بلیو سٹار کے محض چار ماہ بعد31 اکتوبر1984 کو انڈین وزیر اعظم اندرا گاندھی اپنے دو سکھ محافظوں ستونت سنگھ اور بے انت سنگھ کے ہاتھوں قتل ہو گئیں۔ آپریشن بلیو سٹار کے وقت انڈین آرمی چیف جنرل اے ایس ویدیا جو 31 جولائی1983 تا31 جنوری1986 انڈین آرمی کے تیرھویں آرمی چیف کے طور پر کام کرتے رہے، دس اگست1986 کودو سکھ نوجوانوں کے ہاتھوں قتل ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن