بھارتی مداخلت، چین کا بنگلہ دیش میں ویکسین کے مفت ٹرائل کا فیصلہ موخر
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بھارت کی مداخلت کی وجہ سے چین نے بنگلہ دیش میں اپنی ویکسین کا مفت ٹرائل کا فیصلہ موخر کر دیا ہے۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق چینی ویکسین سائنو وِک کا چین نے بنگلہ دیش میں مفت ٹرائلز کا فیصلہ کیا ہے لیکن بھارت نے بنگلہ دیش کی حکومت پر دبائو ڈال کر اسے چینی ویکسین کا ٹرائل نہ کرنے دیا جس پر چین نے ویکسین کا ٹرائل ختم کر دیا۔ چینی اخبار گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے بنگلہ دیش میں مداخلت کر کے چینی ویکسین کا ٹرائل رکوا دیا۔