• news

وزیر اعظم نے تھر پیکج  پر عمل درآمد کی ذمہ  داری شاہ محمود قریشی کو دیدی

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم عمران خان نے تھر پیکج  پر عمل درآمد کی ذمہ  داری شاہ محمود قریشی کو دیدی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی اجلاس میں جے پرکاش نے کرک کے مندر کے معاملہ اور تھر پیکج پر عمل نہ کرنے کا معاملہ اٹھایا ،وزیراعظم نے کہا کہ اقلیتوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور کرک کے واقعہ میں150افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ،مندر دوبارہ بنایا جا رہا ہے ،انہوں نے شاہ محمود قریشی سے کہا کہ وہ تھر پیکج پر عمل کی نگرانی کریں،اجلاس میں رکن آفتاب صدیقی نے کراچی کے تین ہسپتالوں کو وفاق کے تحت کرنے کے معاملہ پر بات کی ،وزیر اعظم نے معاون خصوصی صحت کو ایشو کو حل کرنے کے لئے کہا ،معاون خصوصی صحت نے کہا کہ اس سلسلے میںکمیٹی بنا دیتے ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد ارکان نے وزیر پاور عمر ایوب خان کی شکائتیں لگائیں،ارکان کا کہنا تھا کہ وزیر موصوف چائے پانی پلاتے ہیں مگر کام نہیں کرتے،دریں اثنا وزیر اعظم سے خواتین ارکان اسمبلی کی ملاقات میں ارکان نے ترقیاتی فنڈز کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ان کو فنڈزملنا چاہئیںتاہم وزیر اعظم نے اس سے معذرت کر لی ۔ 

ای پیپر-دی نیشن