• news

صحافیوں سے بات کرنی ہے تو  پریس کانفرنس میں چلیں‘  شبلی فراز کا شہباز گل سے دلچسپ مکالمہ 

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہہباز گل میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ۔ بدھ کو حکومت اور اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل کو صحافیوں سے بات کرنے سے روک دیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعداجلاس کے بعد باہر نکلتے ہوئے شہباز گل نے صحافیوں سے بات چیت کرنا شروع کردی۔ شبلی فراز نے پوچھا کہ آپ کیا کر رہے ہیں، جس کے جواب میں شہباز گل نے کہا کہ میں پریس کانفرنس کرنے جا رہا ہوں۔ شہبازگل نے کہا کہ میں صحافیوں کو صرف قرض سے متعلق نمبرز بتا رہا ہوں، اس پر شبلی فراز نے شہباز گل کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ میرا کام ہے، آپ ایسا نہیں کرسکتے۔ شہباز گل وضاحت پیش کرتے رہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے شہباز گل کو پیش کش بھی کی کہ اگر صحافیوں سے بات ہی کرنی ہے تو پریس کانفرنس میں چلیں۔

ای پیپر-دی نیشن