پاکستانی سکواڈ کیلئے ویزے‘ آئی سی سی کا بھارت سے تحریری جواب طلب
لاہور (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارت کی جانب سے پاکستانی سکواڈ کو ویزے دینے کے معاملے پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت سے تحریری یقین دہانی مانگ لی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے دی گئی تحریری یقین دہانی میں پاکستان سکواڈ کے تمام ممبرز کو لازمی ویزے جاری کرنا شامل ہے۔آئی سی سی اجلاس میں پی سی بی نے مسئلہ اٹھایا، جس پر آئی سی سی نے بھارت سے تحریری جواب مانگ لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سکواڈ کے ویزوں اور سکیورٹی کی یقین دہانی نہ کرائی گئی تو ایونٹ خطرے میں پڑ جائیگا۔ آئی سی سی نے بھارتی بورڈ سے ایونٹ کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی بھی یقین دہانی مانگی ہے۔