• news

خالی آسامیوں پر تعیناتی کا معاملہ، وزارت قانون سے بریفنگ طلب

اسلام آباد (نامہ نگار) پارلیمنٹ کی ذیلی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے ایف بی آر کے اپیلٹ ٹربیونلز کے ممبران کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کے معاملے پر وزارت قانون حکام سے بریفنگ طلب کر لی۔ کنوینر کمیٹی سردار ایاز صادق نے ریمارکس دیئے کہ ابھی آٹھ میں سے ایک ٹربیونل مکمل ہے۔ آئندہ اجلاس میں وزارت قانون ہمیں بریفنگ دے کہ ٹربیونلز کے ممبران کا کیا اسٹیٹس ہے۔ ایف بی آر کے ٹیکسوں سے متعلق زیر التوا کیسز کا معاملہ بھی زیرغور آیا۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ کہ ایف بی آر  پر آسانی سے تنقید کی جاتی ہے لیکن وہاں مسائل اتنے زیادہ ہیں، چیئرمین ایف بی آر نے کمیٹی کو بتایا کہ آدھے سے زیادہ کیسز ٹربیونلز میں ہیں۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین (ریاض فتیانہ) کو درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنی کمیٹی میں ٹربیونلز کے ممبران کی تعیناتی کا معاملہ لے لیں، ابھی آٹھ میں سے ایک ٹربیونل مکمل ہے۔ آئندہ ایف بی آر سے متعلق اجلاس میں وزارت قانون ہمیں بریفنگ دے کہ ٹربیونلز کے ممبران کا کیا اسٹیٹس ہے۔ کتنے تعینات ہو گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن