روہنگیا کی صورتحال میں بہتری کے امکانات نظر نہیں آ رہے، جرمن حکومت
برلن (نیٹ نیوز) جرمن حکومت نے کہا ہے کہ اسے زندگی بچانے کے لیے میانمار میں اپنے گھر بار چھوڑنے والے روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال میں مستقبل قریب میں بہتری کے کوئی امکانات نظر نہیں آ رہے۔ ایک سوال کے جواب میں جرمن دفتر خارجہ نے بتایا کہ انسانی بحران کا کوئی حل دکھائی نہیں دے رہا ۔