نعیم اقبال سعید سیکرٹری ٹرانسپورٹ‘ ڈی سی جھنگ محمد طاہرکو او ایس ڈی بنا دیا
لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے9 افسروںکے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نعیم اقبال سعید ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو تبدیل کرکے سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔ طاہر ظفر عباسی کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ تعینات کیا گیا ہے۔ محمد سلیم ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ اطلاعات کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ محکمہ اطلاعات تعینات کیا گیا ہے۔ محمد انجم نوید ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ محکمہ اطلاعات کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ اطلاعات تعینات کیا گیا ہے۔ محمد ظفر علی خان ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشن ونگ محکمہ سروسز کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری گورنر سیکرٹریٹ تعینات کیا گیا ہے۔ مسعود احمد سپیشل مجسٹریٹ ریلوے ملتان کو پرفارمہ پرموشن گریڈ 18 میں دے دی گئی ہے۔ صفیع اللہ خان تعیناتی کے منتظر تھے کی خدمات ڈی جی انٹی کرپشن کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ محمد طاہر ڈپٹی کمشنر جھنگ کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ شاہد عباس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جھنگ کو ڈپٹی کمشنر جھنگ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ مہر شاہد زمان ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ بلدیات کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔