حکو مت خواتین کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے: اعظم خان سواتی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ خواتین سماجی، اقتصادی اور انسانی ترقی میں اہم کردارادا کر رہی ہیں۔ حکو مت خواتین کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے۔ موجودہ حکو مت کا وژن ہے کہ خواتین کو ہر شعبے میں سہولتیں فراہم کرے وزیر ریلوے نے مز ید کہا کہ ہم ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنا ئیں گے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ خواتین بھی ریلوے کی ترقی میں اہم کردار اداکر سکتی ہیں۔ ہم ریلوے کو بز نس ماڈل کے تحت چلائیں گے۔ ریل کو 6سے 9ماہ تک انشاء اللہ بہتر ی کے ٹریک پر لے آئینگے۔ پاکستان ریلوے کو بہتر ی کے لئے کاروباری افراد کی مدد چاہیئے۔ گزشتہ 6ماہ میںکروناکی وجہ سے 20ارب 30کروڑ روپے کا ریلوے کو نقصان ہو ا۔ پچھلے 50سال میں تقریبا1.2ٹریلین روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ریلوے کو معاشی حب ہونا چاہیئے تھا۔ لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہو سکا۔ موجودہ انفراسٹرکچرکو مزدورں کی مدد سے ریل کو چلائیں گے۔ بڑے قبضہ مافیاز نے زمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔ ان سے میں انشاء اللہ ایک ایک انچ وگزار کراؤں گا۔