نجی پبلشروں کو نصابی کتب تیار کرنے کی اجازت ہے: وزارت تعلیم
اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی وزارت نے کہا ہے کہ نجی پبلشروں کو مقرر کردہ ایس ایل اوز کے ساتھ مل کر یہ نصابی کتب تیار کرنے کی اجازت ہے۔ وفاقی وزیرتعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی ہدایت پر وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی وزارت نے ایک واحد قومی نصاب نصابی کتاب پالیسی کے حوالے سے تمام صوبائی اور علاقائی حکومتوں کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے۔ وزارت کی ایس این سی ٹیکسٹ بک پالیسی کے مطابق نجی پبلشروں کو مقرر کردہ ایس ایل اوز کے ساتھ مل کر یہ نصابی کتب تیار کرنے کی اجازت ہے۔ اس سلسلے میں نجی پبلشرز، صوبائی /علاقہ ٹیکسٹ بک بورڈ کے ذریعہ این او سی حاصل کرتے ہیں تاکہ بورڈز کو پاکستان مخالف، مذہب مخالف یا کسی بھی دوسرے نفرت انگیز مواد کو شامل کرنے کی جانچ کی جا سکے۔ وفاقی وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی وزارت نے تمام صوبائی /علاقہ ٹیکسٹ بک بورڈز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس بات کا یقین کرنے کے لئے مستعدی سے مشق کریں کہ نجی پبلشرز ایس این سی کے مقاصد اور مندرجات کے مطابق درسی کتابیں تیار کررہے ہیں۔