ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کیلئے5سالہ کنٹری پارٹنر شپ حکمت عملی کی منظوری دیدی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایشائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کے لئے5سالہ کنٹری پارٹنر شپ حکمت عملی کی منظوری دے دی۔ اس پر2021ء سے2025ء کے درمیان عمل کیا جائے گا۔ بنک کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اے ڈی بی پاکستان میں گروتھ میں اضافہ، اصلاحات میں مدد دے گا۔