فیصل واوڈا کے خلاف درخواست میں فریق بنایا جائے‘ شہری کی درخواست پر ہائیکورٹ کے نوٹس
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے این اے 249 سے امیدوار کی فیصل واوڈا نااہلی کیس میں فریق بننے کی درخواست پر الیکشن کمیشن اور فیصل واوڈا کو جواب کیلئے نوٹس جاری کردیے۔ قادر خان مندوخیل کی درخواست پر عدالت نے استفسار کیا کہ وہ اس کیس میں کیوں پارٹی بننا چاہتے ہیں۔ عدالت نے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ہائیکورٹ کے سامنے بات کرنے کا نہیں پتہ؟۔ عدالت نے فریق بننے کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فیصل واؤڈا نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت جھوٹا بیان حلفی دیا۔ امریکی شہریت چھپائی‘ نااہل قرار دیا جائے۔