طالبہ مریم کا اسقاط حمل شورکوٹ کے نجی ہسپتال میں ہوا‘ ڈاکٹر‘ اٹینڈنٹ گرفتار
شورکوٹ (نامہ نگار) لاہور کے ہسپتال میں مردہ پھینکی جانے والی طالبہ مریم حاملہ تھی۔ مریم کا اسقاط حمل کا آپریشن شورکوٹ کے نجی میڈیکل کمپلیکس میں کیا گیا جس پر تھانہ نواب ٹاؤن لاہور پولیس نے حیات میڈیکل کمپلیکس شورکوٹ پر چھاپہ مارکر ڈاکٹر ناصر اور آفتاب اٹینڈنٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔ گجرات کی رہائشی حاملہ طالبہ مریم کا شور کو ٹ ہسپتال میں غلط آپریشن کیا گیا جس کی حالت بگڑنے پر ارسلان نے لاہور میں ہسپتال کے باہر پھینک دیا۔ ملزم ارسلان مریم کو براستہ موٹروے شورکوٹ کار میں لایا تھا۔ جھنگ سے مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔ دوافراد کی گرفتاری کے بعد عملہ ہسپتال کو تالے لگا کر غائب ہوگیا۔