• news

 مدعی خاتون نے فراڈ کیس کے ملزم کی ضمانت خارج ہونے کے بعد فرار کی کوشش ناکام بنا دی 

لاہور( این این آئی) مدعی خاتون نے فراڈ کیس کے ملزم کی ضمانت خارج ہونے کے بعد فرار کی کوشش ناکام بنا دی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے ملزم ارشد کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست کو خارج کر دیا ۔ ملزم نے کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی لیکن مدعی خاتون فہمیدہ بی بی نے ملزم ارشد کو پکڑ لیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن