• news

زرداری کی صحت غیر تسلی بخش‘ رپورٹ ہائیکورٹ نے ضمانت میں توسیع کر دی 

 اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے8ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں سابق صدرآصف زرداری کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے میڈیکل بورڈکی روشنی میں دلائل طلب کر لیے۔ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ عدالت پیش کی گئی اور بتایا گیا کہ میڈیکل بورڈ نے زرداری کی صحت غیر تسلی بخش قرار دیا ہے۔ اسی نوعیت کی میڈیکل رپورٹ پر پہلے آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت منظور ہوئی۔ عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرتے ہوئے عبوری ضمانت میں توسیع کردی اور آئندہ سماعت پر میڈیکل بورڈ کی روشنی میں دلائل طلب کر کے سماعت 3فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن