• news

کرونا کے خلاف جنگ‘ پاکستان نے بھارت کو مات دیدی‘ 100 ممالک کی جائزہ رپورٹ

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی )عالمی وباء کرونا سے نمٹنے میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔ نیوزی لینڈ سب سے آگے رہا۔ آسٹریلیا کے تھنک ٹینک لووی انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ میں 100 ممالک کی جانب سے کیسز کی تعداد، اموات اور ٹیسٹنگ کی شرح کا جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق وبا سے بہتر طریقے سے نمٹنے والے ممالک میں نیوزی لینڈ پہلے، ویتنام دوسرے اور تائیوان تیسرے نمبر پر رہا۔ آسٹریلیا 8 ویں اور سری لنکا 10 ویں نمبر پر رہا۔ پاکستان کی پوزیشن 69 جبکہ بھارت کی پوزیشن 86 ویں یعنی پاکستان سے بدتر رہی۔ تھنک ٹینک کے مطابق کرونا سے نمٹنے کے حوالے سے برازیل بدترین ملک رہا جس کو پوزیشن 98 دی گئی ہے جبکہ امریکا، ایران، کولمبیا اور میکسیو بھی بدترین کارکردگی والے مماملک میں شا مل ہیں، رینکگ میں چین کو شامل نہیں کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن