• news

انسدادبدعنوانی کیلئے نیب کی کوششیںقابل قدر، ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل، بیورو کا خیر مقدم

اسلام آباد (نامہ نگار) ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی قیادت میں گزشتہ دو سال کے دوران انسداد بدعنوانی کے لئے نیب کی غیر معمولی کوششوں کو سراہا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے جمعرات کو کراچی ، برلن، جرمنی سے اپنی رپورٹ جاری کی ہے۔ چیئرمین ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان سہیل مظفر نے کہا ہے کہ نیب کی غیر معمولی کوششوں کے باعث گزشتہ دو سال میں 363 ارب روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔ نیب نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی تعریف کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں ملک سے بدعنوانی کے خاتمے اور بڑی مچھلیوں  کو قانون کے کٹہرے میں لانے پر بھرپور یقین رکھتا  ہے تاکہ ان سے لوٹی گئی رقم وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائی جا سکے۔ نیب نے اپنے قیام سے اب تک بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر 714 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں جو کہ انسداد بدعنوانی کے دیگر اداروں کے مقابلہ میں نیب کی قابل تعریف کارکردگی ہے۔ نیب کے مقدمات میں سزا کی شرح68.8 ہے۔ گیلپ اینڈ گیلانی سروے کے مطابق 59فیصد لوگ نیب پر اعتماد کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن