• news

آن لائن امتحانات کی اجازت نہیں دی  ایچ ای سی نے وائرل نوٹیفکیشن کی تردید کر دی

اسلام آباد (نیٹ نیوز) ہائر ایجوکیشن کمشن نے آن لائن امتحانات کا فیصلہ یونیورسٹیز پر چھوڑ دیا، کمشن نے آن لائن امتحانات سے متعلق وائرل نوٹیفکیشن کی تردید کی ہے۔ ایچ ای سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر آن لائن امتحانات سے متعلق جعلی نوٹیفکیشن پھیلایا گیا، کمشن نے آن لائن امتحانات لازم قرار دینے سے متعلق کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔ ایچ ای سی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ یونیورسٹیز کا استحقاق ہے کہ وہ جس طرح چاہیں امتحان لیں، یونیورسٹیز اپنی صلاحیت اور سہولت کے مطابق امتحان لینے کے طریقہ کار کا تعین کریں۔

ای پیپر-دی نیشن