• news

ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کیلئے جوبائیڈن کے متعدد حکمناموں پر دستخط 

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت پر قابو پانے کیلئے متعدد صدارتی حکم ناموں پر دستخط کئے ہیں۔ ان احکامات کے مطابق جو اقدامات اختیار کئے جاتے ہیں ان میں ملک میں تیل اور گیس کے استعمال میں کمی لانا اور ساحلوں کے قریب پون چکیوں کے ذریعے حاصل ہونے والی توانائی کو دوگنا کرنا شامل ہے۔ ان صدارتی احکامات کے بعد ماحولیاتی تحفظ امریکا کی قومی اور خارجہ پالیسی کا ایک اہم حصہ بن گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن