• news

سابق حکومت کی ڈالر سستا رکھنے کی پالیسی بے تکی تھی: عبدالحفیظ شیخ 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ پوری دنیا کی معیشت کرونا وباء کی وجہ سے متاثر ہوئی۔ بہت سارے ممالک کی معیشت پاکستان سے زیادہ خراب ہوئی۔ ملک میں کرونا وباء میں ڈیڑھ کروڑ لوگوں کو مالی امداد دی گئی۔ گزشتہ حکومت کی ڈالر کو سستا رکھنے کی پالیسی بے تکی تھی۔ ڈیڑھ سال سے ہم نے سٹیٹ بنک سے ایک ٹکا بھی نہیں لیا۔ گزشتہ حکومت نے پانچ سال ڈالر کو سستا رکھا۔ ماضی کی حکومتوں نے جو قرضے لئے ہمیں اس پر سود دینا پڑ رہا ہے۔ اس بار گندم کی درآمد 40 لاکھ ٹن ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ مستقل مذاکرات چل رہے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن