اسلام آباد، سندھ کے ریسٹورنٹس پر رات 10 بجے کے بعد آؤٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی ختم
اسلام آباد+ کراچی (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ،سندھ میں ریسٹورنٹس پر رات 10 بجے کے بعد آؤٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی ختم کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ریسٹورنٹس پر رات 10 بجے کے بعد آؤٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی ختم کردی گئی جبکہ ان ڈور ڈائننگ پر پابندی برقرار رہے گی۔ ضلعی انتظامیہ کا کہناہے کہ تجارتی مراکز اور تفریحی مقامات کے اوقات پر پہلے کی طرح عمل درآمد جاری رہے گا۔ادھر سندھ حکومت نے آؤٹ ڈور ڈائننگ کیلئے اوقات کار کی پابندی ختم کردی، ہوٹل، ریسٹورینٹس میں اب بلاتعطل آؤٹ ڈور ڈائننگ ہوسکے گی۔ حکومت سندھ نے آؤٹ ڈورڈائننگ کیلئے وقت کی پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ہوٹل اور ریسٹورینٹس بلا تعطل آؤٹ ڈور ڈائننگ سروس بھی کرسکیں گے۔