قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ‘فیصل آباد نے ملتان کو شکست دیدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پی ایچ ایف اور پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کھیلی جانے والی پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ میں آج کے میچ میں فیصل آبادڈویڑن نے ملتان ڈویژن کو 1-4 سے ہرادیا۔اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ , قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید , اولمپیئن توقیر ڈار, اسسٹنٹ کوچ اجمل لودھی اور رانا ظہیر بھی موجود تھے.پی ایچ ایف سیکریٹری اولمپیئن آصف باجوہ نے کھلاڑیوں کی صلاحیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ سپورٹس بورڈپنجاب کی جانب سے قومی کھیل ہاکی کی ترقی و ترویج کے حوالے سے مزکورہ چیمپئن شپ سود مند ثابت ہوگی.ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے ہمیشہ قومی کھیل کے حوالے سے خصوصی دلچسپی لی ہے۔یہی وجہ ہے پنجاب بھر سے بہترین ٹیلنٹ چیمپیئن شپ میں نظر آرہا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں سپورٹس بورڈ پنجاب کی یہ کاوشیں مستقبل میں بھی بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔فیصل آباد ڈویژن اور ملتان ڈویڑن کے مابین میچ جو کہ فیصل آباد ڈویڑن نے جیت لیا۔فیصل آباد کے محمد باقر اور علی رضا نے ایک ایک جبکہ محمد ساجد نے دو گول سکور کئے۔ملتان کا واحد گول عثمان افتخار نے کیا۔