• news

ایل ڈبلیوایم سی نے طویل مدتی حکمت عملی مرتب کرلی

لاہور(نیوزرپورٹر)وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق اہلیان لاہور کو شہر میں سستی اور معیاری صفائی فراہمی کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اپنے طویل مددتی حکمتِ عملی مرتب کر لی۔اس مقصد کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز پر مبنی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ لاہور شہر کی صفائی کے طویل مددتی پلان کا جائزہ کے لیے مرکزی دفتر میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت چیئر مین ایل ڈبلیو ایم سی ملک امجد علی نون نے کی۔ اجلاس میں تمام اسٹیک ہالڈرز کی جانب سے مسقبل کے پلان پر مفید آراء اور تجاویز لی گئی جن کی روشنی میں ایک ماڈل پلان تشکیل دیا جائے گا۔صفائی پلان میں گھروں سے کوڑا اٹھانے کیلئے معاوضہ وصول کرنے کی تجویز دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن