• news

حکومتی سطح پر میڈ ان پاکستان مہم چلائی جائے:سردارخان

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان موبائل فون مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے حکومتی سطح پر’’میڈان پاکستان‘‘مہم چلانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کواس جانب راغب کرنے کیلئے حکومتی ،سیاسی اورمختلف شعبوں کی نامورشخصیات رول ماڈل بنیں، برانڈز اورپر تعیش مصنوعات کی درآمد پر سالانہ اربوں ڈالرکا قیمتی زرمبادلہ خرچ ہوتاہے جسے اس مہم کوکامیاب بنا کر ایک حد میں لایا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کااظہار ایسوسی ایشن کے ڈپٹی وائس چیئرمین سردارخان نے اپنے دفتر میں ممبران کے وفدسے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن