سعودی اور امریکی افواج کی مشترکہ مشقیں اختتام پذیر
ریاض(اے پی پی)سعودی اور امریکی افواج کی مشترکہ فضائی مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں۔العربیہ نیوز کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے ٹوئٹر کے اپنے اکانٹ پرخلیج کی فضاں میں بی 52 بمبار جہازوں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کہ سعودیہ اور امریکہ کی بحری فوجی مشقیں ختم ہو گئی ہیں جن میں سمندری بارودی سرنگیں صاف کرنے والے برطانوی جہاز بھی شریک ہوئے۔ فضائی مشقوں میں سعودی فضائیہ کے ایف 15ایس اے لڑاکا طیارے شریک ہوئے جبکہ امریکہ کے 52 اور ایف 16 لڑاکا طیاروں نے مشقوں میں حصہ لیا ہے۔سعودی و امریکی فضائی فوجی مشقوں کا مقصد حربی استعداد کو بہتر بنانا اور امن و سلامتی کے قیام کے لیے مشترکہ آپریشن میں یکجہتی پیدا کرنا ہے۔