ہائیکورٹ: ٹک ٹاک، لائیک، بیگو ایپ کو بند کرنے کیلئے پی ٹی ا ے سے جواب طلب
لاہور ( اپنے نامہ نگار سے ) لاہورہائیکورٹ نے ٹک ٹاک، لائیک، بیگو ایپ کو بند کرنے کیلئے متفرق درخواست پر پی ٹی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔فاضل عدالت نے درخواست پر سماعت کی درخواست میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔