سندر: رائیونڈ روڈ‘ بھائی کوٹ میں آپریشن‘ 526 کنال سرکاری زمین واگزار
سندر( نامہ نگار) حکومت کی جانب سے سرکاری اراضی پر قابضین سے زمینیں واپس لینے کے اعلان کے بعد اے سی رائیونڈ عدنان راشد کی سربراہی میں سندر رائیونڈ روڈ بھائی کوٹ و گردونواح میں آپریشن سے 526 کنال سرکاری زمین واگزار کروا لی گئی۔ اے سی رائیونڈ کے مطابق سرکاری اراضی سے قبضہ واگزار کروانے کے لیئے بھاری مشینری کے ساتھ ساتھ محکمہ ریونیو کی بھی ٹیمیں شامل تھیں سرکاری اراضی کی الاٹ منٹ کینسل ہونے کے باوجود سرکاری اراضی پر مختلف لوگوں کا قبضہ برقرار تھا جن سے آج زمین واگزار کروا کر سرکار کی تحویل میں لیا گیا ہے اے سی رائیونڈ کے مطابق سرکاری زمین پر قابضین کیخلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رہیں گی اور کسی قسم کی بھی مزاحمت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔