• news

صادق‘ امین کے دور حکومت میں پاکستان کرپشن میں 4 درجے نیچے چلا گیا‘ اسفند یار 

لاہور(کلچرل رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے  صدر اسفندیارولی  نے کہا ہے کہ 90دن میں کرپشن ختم کرنیوالوں نے 900دنوں میں کرپشن کے ریکارڈز توڑ دیئے۔نام نہاد صادق اور امین کے دورحکومت میں کرپشن بڑھتی چلی جارہی ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جاری کردہ درجہ بندی میں پاکستان کی تنزلی سے متعلق جاری بیان میں اے این پی سربراہ نے کہا ہے کہ دوسروں پر کرپشن کے بے جا الزامات لگانے والوں میں تھوڑی سی حیاہو تو فوری مستعفی ہوجانا چاہئیے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے ہمارے موقف کی تائید کی کیونکہ یہاں احتساب نہیں سلیکٹڈ احتساب جاری ہے۔ صادق اور امین کے دورحکومت میں پاکستان کرپشن میں مزید چار درجے نیچے چلا گیا لیکن نیب کو حکومتی کرپشن نظر ہی نہیں آرہی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر پاناما کیلئے جے آئی ٹی بن سکتی ہے تو کرپشن بڑھنے کی بھی تحقیقات ہونی چاہئے

ای پیپر-دی نیشن