جکھڑ: پتنگ پکڑتے 13سالہ بچہ ہائی وولٹیج تاروں سے چھو کر جاںبحق
جکھڑ (نامہ نگار) تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ عیدگاہ میں13سالہ قیوم چھت پر کھیل رہا تھا کہ اسی دوان چھت پر پتنگ پکڑتے ہوئے ہائی وولٹیج تاروں سے چھونے کے باعث کرنٹ لگنے سے بیوہ ماں کا اکلوتا سہارا جان کی بازی ہار گیا۔ جاں بحق ہونے والا قیوم بیوہ ماں کا اکلوتا سہارا تھا۔ والدہ کو غشی کے دورے پڑنے لگے۔