• news

پنجاب حکومت کا پولیس میں بھرتیوں پر عائد پابندی مستقل اٹھانے کا فیصلہ 

لاہور (نامہ نگار) پنجاب حکومت نے محکمہ پولیس  میں بھرتیوں پر عائد پابندی مستقل طور پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی نے ایک سمری وزیراعلیٰ پنجاب کی صوبائی کابینہ کو ارسال کی ہے، جس میں آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی نے موقف اختیار کیا ہے کہ روز بروز محکمہ پولیس میں بھرتیوں پر پابندی عائد کرنے اور پابندی ختم کرنے سے پنجاب پولیس کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ جس پر پنجاب حکومت نے محکمہ پولیس پنجاب میں بھرتیوں پر عائد پابندی مستقل طور پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن