کرونا: برطانیہ کا امارات کیلئے براہ راست پروازیں بند کرنے کا اعلان
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ نے کرونا کی نئی شکل کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث متحدہ عرب امارات کے ساتھ براہ راست پروازوں کا سلسلہ منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔برطانوی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ کرونا کی نئی شکل کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے،دوسری طرف جرمنی بھی عالمی پروازوں کا سلسلہ مکمل طور پر بند کرنے کے فیصلے پر غور کر رہی ہے جب کہ دیگر یورپی ممالک بھی میں خصوصی اقدامات کرنے جا رہا ہے۔