ٹوبہ ٹیک سنگھ: غیرت کے نام پر بیٹی کو آشنا سمیت قتل کر دیا گیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) غیرت کے نام پر بیٹی کو گلا گھونٹ کر اور اس کے آشنا کو فائر کر کے قتل کر دیا گیا۔ محمد عمیر چک نمبر 306گ ب کا رہائشی، اپنی خالہ کے گھر چک نمبر317گ ب آیا۔ گذشتہ رات عمیر اپنی کزن عاشیہ کے ساتھ کمرے میں تھا کہ عاشیہ کے والد ناظر حسین نے ان کو حالت قابل اعتراض میں دیکھ لیا اور طیش میں آکر عمیر کو فائر مار کر قتل کر دیا اور اپنی بیٹی عاشیہ کو گلا گھونٹ کر مار دیا۔ اور پولیس کو کسی قسم کی اطلاع دئیے بغیر عمیر کی نعش کو اس کے ورثاء کے حوالے کردیا جبکہ خود بیٹی کے کفن دفن کا انتظام شروع کردیا۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ چٹیانہ اور ڈی ایس پی صدر سرکل ناصر نواز موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے لڑکی کے والد ذوالفقار اور بھائی کو گرفتار کرکے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ہے۔