سٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 219 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (کامرس ڈیسک)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعے کو ملاجلا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں 219 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 490 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کرنے کے بعد 46 ہزار 385 پر بند ہوا ہے۔مسلسل دوسرے روز ریڈی کاونٹر پر 80 کروڑ سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے۔پاکستانی شیئرز بازار کے ریڈی کاونٹر کی امریکی ڈالرمیں مالیت 20 کروڑ ڈالر رہی۔شیئر بازار میں 84 کروڑ شیئرز کے سودے 32 ارب روپے میں طے ہوئے ہیں۔