فروری کو ڈسکہ کے غیور عوام نوشین افتخار کو ووٹ دیکر کامیاب کرائیں: مریم اورنگزیب
ڈسکہ‘ ستراہ (نامہ نگار/ نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم اورنگزیب نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا ہے کہ 19فروری کو حلقہ این اے 75 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں ڈسکہ کی غیور عوام مسلم لیگ (ن) کی امیدوار سیدہ نوشین افتخار کو ووٹ دیکر کامیاب کریں۔ انشاء اللہ حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں شیر ہی دھاڑے گا اور ڈسکہ کی عوام ثابت کر دینگے کہ وہ میاں برادران سے دلی محبت کرتے ہیں۔ 19فروری کو تمام خواتین‘ مائیں بہنیں اور بھائی گھروں سے نکلیں‘ ڈسکہ نواشریف کا تھا اور ان کا ہی رہے گا۔