سندھ بارکونسل نے جسٹس (ر)عظمت سعیدکو براڈ شیٹ کمشن کا سربراہ بنانے کی مخالف کر دی
کراچی(آئی این پی) سندھ بارکونسل نے جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ کو براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کا سربراہ بنانے کی مخالفت کردی،کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ براڈ شیٹ کے ساتھ معاہدے کے وقت جسٹس (ر) عظمت سعید ڈپٹی نیب پراسکیوٹر اور پاناما کیس میں بینچ کا حصہ تھے،سندھ بار کونسل نے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر پربھی اظہار تشویش کیا اور کیس کا فیصلہ بلا تاخیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔