• news

 بیٹی قتل کر کے خود کشی کرنیوالے ڈاکٹر اظہر کے بھائی کی پراسرار ہلاکت 

ملتان (کرائم رپورٹر) جسٹس حمید کالونی میں چند دن قبل اکلوتی بیٹی ڈاکٹر علیزہ کو قتل کر کے خود کشی کرنے والے ڈاکٹر اظہر کا بھائی ڈاکٹر سلیم پراسرار طور پر جل کر جاں بحق ہو گیا ڈاکٹر سلیم کینٹ میں رہائش پذیر تھے وہ گزشتہ روز اپنے سخی سلطان کالونی میں خالی پڑے ہوئے گھر کا چکر لگانے گئے دو گھنٹے بعد اس گھر سے ان کی جعلی ہوئی لاش ملی پولیس نے لاش نشتر ہسپتال منتقل کر دی ہے معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر سلیم اکثر اس گھر کا چکر لگانے آتے تھے پولیس نے سلنڈر دھماکہ خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے سپارکنگ کے نتیجے میں آگ لگنے سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے اہل علاقہ کے مطابق گھر میں دھماکہ کی آواز بھی آئی جس پر انہوں نے جا کر دیکھا تو ڈاکٹر جلنے کے نتیجے میں مردہ حالت میں پڑے تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن