بلوچستان میں اہم عہدوں پر تعینات 7 افسروں کے خلاف نیب ریفرنس دائر
کوئٹہ(نوائے وقت رپورٹ) ملزمان نے 18 ایکڑ سرکاری زمین غیر قانونی طور پر حاصل کرکے پرائیوٹ افراد کو بیچ دی تھی۔نیب کے مطابق بلوچستان میں قیمتی سرکاری اراضی ہتھیانے اور غیر قانونی طور پر بیچنے کے الزامات میں اہم عہدوں پر تعینات سرکاری افسران کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا ہے۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب بلوچستان نے 7 افراد کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا ہے، اور یہ ملزمان پولیس، زراعت، بی اینڈ آر اور نادرا میں اہم عہدوں پر تعینات ہیں، ملزمان نے 18 ایکڑ سرکاری زمین غیر قانونی طور پر حاصل کرکے پرائیوٹ افراد کو بیچ ڈالی اور قومی خزانے کو 117.9 ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔