• news

پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی  دنیا کے بہترین 90تھنک ٹینکس میں شامل 

اسلام آباد (  نمائندہ خصوصی  ) گیارہ درجوں میں بہتری کے ساتھ پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کو دنیا کے (ماسوائے امریکہ) بہترین 90تھنک ٹینکس میں شامل کر لیا گیا۔چار پوائنس کی بہتری کے ساتھ ایس ڈی پی آئی کو جنون، جنوب مشرقی ایشیا اور بحرا لکاہل کے 11 بہترین تھنک ٹنکس میں شامل کیا گیا۔ تھنک ٹنکس کی یہ درجہ بندی ( جی جی ٹٰ ٹی آئی)یونیورسٹی آف پینسلوانیا کی طرف سے امریکہ اور دنیا بھر میں بیک وقت جاری کی گئی۔ اس درجہ بندی میں ایس ڈی پی آئی نے گزشتہ کئی برسوں سے پاکستان کا بہترین تھنک ٹینک ہونے کا اعزاز برقرار رکھا۔  اس درجہ بندی میں جی جی ٹی ٹی آئی کے ساتھ رجسٹرڈ دنیا بھر کے11 ہزار175 تھینک ٹینکس کو شامل کیا گیا۔درجہ بندی جاری کرتے ہوئے جی جی ٹی ٹی آئی نے ایک عالمی ویبینارکا اہتمام کیا۔ ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے اس موقع پر’ ’فوڈ سیکورٹی ڈیش بورڈ‘‘ کو ایس ڈی پی آئی کی طرف سے کی جانے والی ایک کاوش کے طور پر پیش کیا۔ یہ ڈیش بورڈ ملک میں کورونا وبا کے دوران غذائی تحفظ کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیے وزیر اعظم آفس کے نیشنل سیکورٹی ڈویڑن کے تحت قائم کی گیا ہے۔درجہ بندی کے مطابق ایس ایس ڈی پی آئی کو دنیا کے (ماسوائے امریکہ) 90 بہترین تھینک ٹینکس میں سے ایک قرار دیا گیااسی طرح جنوب، جنوب مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل کے ممالک (ماسوائے بھارت)میں ایس ڈی پی آئی کو 11واں بہترین تھنک ٹینک قرار دیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن