فیروزوالہ: آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 5 کمسن بچے زخمی‘ ہسپتال منتقل
فیروز والہ (نامہ نگار )شاہدرہ میں آوارہ کتوں نے پانچ کمسن بچوں کو کاٹ ڈالا زخمی بچوں کو طبی امداد کیلئے شاہدرہ ہسپتال لایا گیا جہاں پر کتوں کے کاٹنے کی ویکسین نہ مل سکی زخموں بچوں کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ شاہدرہ کے ملحقہ علاقوں میں نو عمر بچے اپنے گھروں کے باہر کھیل رہے تھے کہ آوارہ کتوں نے اسے کاٹ ڈالا جس سے بچے لہو لہان ہو گئے جس پر علاقہ کے مکینوں نے راوی ٹائون بلدیہ کے خلاف احتجاج کیا۔