• news

شاہ کوٹ : ،ناچاقی پر بچوں کو کمرے میں کرکے حاملہ بیوی ، ماں ، بہن اور بھابھی قتل کردی

لاہور/ شاہ کوٹ(نیوز رپورٹر+نامہ نگار)شاہ کوٹ کے محلہ بسم اللہ گلشن کالونی میں درندہ صفت ملزم شکیل نے گھریلوناچاقی پر حاملہ بیوی،ماں،بہن اور بھابی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا اور فرار ہوگیابتایا گیا ہے کہ گھر میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس کی بنا پر40سالہ ملزم شکیل جو کہ نجی فیکٹری میں ملازم ہے اس سے قبل حساس ادارے میں ملازم تھانے بچوں اور بھتیجوں کو ایک کمرے میں بند کر دیا اورباری باری چاروں خواتین کو بیدردی سے قتل کردیا مقتولین میں 55سالہ کنیز فاطمہ (والدہ) 27سالہ شبانہ بی بی (زوجہ) 18سالہ فائزہ اکرم(ہمشیرہ) اور26سالہ زنیرہ بی بی(بھابی) شامل ہیں ملزم کی بیوی شبانہ بی بی4ماہ کی حاملہ تھی  ملزم نے چاروں خواتین کو قتل کرنے کے بعد اپنے والد اور چچا کو بہانے سے فون کرکے بلوایا جو رشتہ داروں سے ملنے  بھکر گئے ہوئے تھے جب وہ گھر پہنچے تو ملزم نے خود گھر کا دروازہ کھولا اور موقع سے فرار ہوگیا قتل کی اس لرزہ خیز واردات کی اطلاع ملتے ہی سینکڑوں خواتین و مرد موقع پر جمع ہوگئے جبکہ ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک اور ڈی ایس پی سرکل سانگلہ ہل پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے فرانزک ٹیم نے تمام شواہد جمع کر لئے ہیں پولیس کے مطابق ملزم جلد ہی انکی گرفت میں ہوگاپولیس تھانہ سٹی شاہ کوٹ نے محمد اکرم کی مدعیت پر اسکے ملزم بیٹے شکیل اکرم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے لاہور سے نیوز رپورٹر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شاہ کوٹ کے علاقے میں چار خواتین کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ خصوصی ٹیمیں تشکیل دیکر ملزم کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ 

ای پیپر-دی نیشن