• news

وزیراعظم استعفیٰ ،پی ڈی ایم کی ڈیڈلائن آج ختم ہو رہی ہے‘   اپوزیشن کا سربراہی اجلاس 4 فروری کو طلب

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ)  پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ ’’پی ڈی ایم‘‘ کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے استعفیٰ دینے کو ڈیڈ لائن آج اتوار31 جنوری کو ختم ہورہی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم سے 31 جنوری تک استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں لانگ مارچ کی تاریخ دینے اوراپوزیشن ارکان کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔ اپوزیشن سمیت عوامی حلقوں کو یہ معلوم ہے کہ وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے۔ اپوزیشن کا سربراہی اجلاس 4 فروری کو طلب کیا گیا ہے جس میں وہ اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن