• news

بنگلہ دیش کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 18رکنی سکواڈ کا اعلان 

لاہور (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریزکیلئے 18رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 3فروری سے شروع ہو گا۔ شکیب الحسن نے آخری ٹیسٹ میچ ستمبر 2019ء میں کھیلا تھا ۔ سکواڈ میں مومن الحق (کپتان ) تمیم اقبال ‘شکیب الحسن ‘نجم الحسین شنتو‘مشفیق الرحیم ‘محمد مٹھن ‘لٹن داس‘یاسر علی ‘سیف حسن ‘مستفیض الرحمان ‘مہدی حسن میراز‘تاج الاسلام ‘شادمان اسلام ‘نعیم حسن ‘تسکین احمد ‘ابو جید ‘عباد ت حسین اور حسن محمود شامل ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن