• news

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان، جنوبی افریقہ ٹیموں کی آج آمد، کل سے پریکٹس

لاہور (نمائندہ سپورٹس )پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں نے گزشتہ روز کراچی میں ہی قیام کیا، دونوں ٹیمیں آج چارٹرڈ طیارے سے راولپنڈی آئیں گی، کراچی ٹیسٹ کی جیت پر مصباح الحق اور فواد عالم کی جانب سے کھلاڑیوں کیلئے مزیدار کھانوں کی دعوت کی گئی۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے گزشتہ روز ہوٹل میں ہی آرام کیا اور آج دوپہر سپیشل طیارے سے راولپنڈی روانہ ہوں گے۔ کراچی ٹیسٹ کی کامیابی پر پاکستان ٹیم نے ہوٹل پہنچ کر کیک کاٹا اور خوب ہلہ گلہ کیا۔کیک کٹنگ کے بعد ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کراچی ٹیسٹ کے ہیرو فواد عالم نے ہوٹل میں ہی مزیدار کھانے آرڈر کیے ، بائیو سیکور ببل کی وجہ سے کھلاڑیوں نے ہوٹل میں ہی پارٹی کی۔قومی ٹیسٹ سکواڈ کل یکم فروری سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں ٹریننگ کا آغاز کریگا۔پاکستان اورجنوبی افریقہ کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 4 فروری سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگا۔کل صبح دس بجے قومی ٹیم ٹریننگ سیشن کا آغاز کریگی۔ایکرڈیشن رکھنے والے صحافیوں کو  مخصوص مقامات سے کوریج کی اجازت ہوگی۔ٹریننگ سیشن کے اختتام پر ہیڈ کوچ مصباح الحق ورچوئل پریس کانفرنس سیشن میں شرکت کریں گے۔ 2 فروری کو صبح دس بجے قومی ٹیم کے ٹریننگ شروع ؎ کریگی۔ٹریننگ سیشن کے اختتام پر آ ل راؤنڈر فہیم اشرف ورچوئل پریس کانفرنس سیشن میں شرکت کریں گے 3 فروری کو صبح دس بجے ٹریننگ سیشن کا آغاز ہو گا۔ٹریننگ سیشن کے اختتام پر کپتان بابراعظم ورچوئل پریس کانفرنس سیشن میں شرکت کریں گے۔4 تا 8 فروری دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ شرو ع ہوگا۔میچ کا ٹاس صبح ساڑھے نو بجے ہوگا۔پہلا سیشن صبح دس سے دوپہر 12 بجے تک (صرف جمعہ کے روزپہلا سیشن صبح 10 سے دوپہر 30:12 بجے تک)‘دوسرا سیشن: دوپہر 40:12 سے سہ پہر 40:2 تک ( صرف جمعے کے روز دوسرا سیشن دوپہر 30:1 سے سہ پہر 15:3 بجے تک)تیسرا سیشن: سہ پہر 3 سے شام 5 بجے تک ( صرف جمعے کے روز تیسرا سیشن سہ پہر5 3:3 سے شام20:5 بجے تک)ہو گا۔میچ کے دوران ہر روز کے اختتام پردونوں ٹیموں کے بہترین پرفارمرز ورچوئل پریس کانفرنس سیشنز میں شرکت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن